• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 52171

    عنوان: سیاسی پارٹی کی خوشنودی کیلئے ہندوانہ رسم یگیہ کا اہتمام كرنا

    سوال: مفتیان کرام سے میرا سوال ہے کہ ایک شخص جو اپنے کو مسلمان کہتا ہے جمع کی نماز پڑھتا ہے حاجی ہے ایسا شخص اپنی سیاسی پارٹی کی خوشنودی کیلئے ہندوانہ رسم یگیہ کا اہتمام کرتا ہے اور اس میں علال اعلان شرکت کرتا ہے اخبار میں آگ میں سامگری ڈالتے ہوئے فوٹو چھپواتا ہے ایسے شخص کے. بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے اور ایسے شخص سے معاشرت رکھی جا سکتی ہے

    جواب نمبر: 52171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 756-522/L=6/1435-U کسی مسلمان کے لیے یگیہ کا اہتمام کرنا اور علی الاعلان اس میں شرکت کرنا جائز نہیں،ایسے شخص کو چاہیے کہ صدق دل سے توبہ واستغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند