• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602707

    عنوان:

    عقیدے سے متعلق وساوس ؟

    سوال:

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ جسم سے پاک ہے ، کچھ کہتے ہیں کہ اللہ کے ہاتھ ہیں، آنکھ ہیں جو اس کی شان کے مطابق ہیں، دونوں صحیح ہیں․ ایک وقت تھا جب مجھے لگتا تھا کہ ان میں سے ایک غلط ہے اور دوسرا صحیح ہے .میں بار بار اس معاملے میں عقیدہ بدلتا․ ایک بار تو میں ان میں سے ایک یا شاید بدل بدل کر دونوں(یعنی ایک وقت پہ ایک کو سہی دوسرے کو غلط) کو غلط عقیدہ سمجھ رہا تھا․ یہ میری کم علمی کی وجہ سے تھا․ میں نے سنا ہے کہ ایمان کو کفر سمجھنا کفر ہے .ایک وقت پہ ان میں سے ایک عقیدوے کو غلط سمجھنا کیا کفر ہوا؟ ۲․ ایک عقیدوں کو غلط سمجھنا یعنی ان کے ماننے والوں کو کافر سمجھنا․ تو کیا میں نے ان کو کافر سمجھنا ہوا؟ کیا میں نے کفر کیا؟ ۳․ مجھے وسوسے بہت آتے ہیں․ وسوسوں کی وجہ سے یہ خیالات آ رہے ہیں․ یہ وسوسے مجھے آتے ہیں کہ کہیں تم نے کسی عمل میں تم نے کفر تو نہیں کیا؟ آپ اس معاملے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 602707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 606-489/H=07/1442

     آپ وساوس کی بیماری میں مبتلا ہیں اس لئے صورت مسئولہ میں آپ کا ایمان باقی ہے ایمان کے ختم ہونے کا حکم اس صورت میں شرعاً نہیں ہے آپ اطمینان رکھیں اللہ پاک جل شانہ کی ذات و حقیقت میں غور نہ کیا کریں بس جو کچھ میری عقل میں آتا ہے اللہ پاک اس سے وراء الوراء ہے یہ سوچ کر اس کے بعد اپنے آپ کو اعمال صالحہ میں مشغول رکھیں ہر گناہ سے بچتے رہیں اور وسوسہ آنے پر لا حول ولا قوة الا باللہ تین مرتبہ پڑھ کر اپنے سینہ پر بائیں طرف دم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند