• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 52625

    عنوان: چکن پوکس بھی دیگر بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے، جس طرح دیگر بیماریوں میں علاج کرایا جاتا ہے، اسی طرح اس بیماری میں بھی کرانا چاہیے

    سوال: ہمارے یہاں ایک رواج ہے کہ بچوں کو چکن پوکس ہوجاتی ہے ، اس کو اماں کی بیماری کے نام سے جانتے ہیں ، اور جس کو بھی یہ بیماری آجاتی ہے ، گھر سے پانی نہلایا تک ایک گھر سے دوسرے نہیں لے جاتے ، کیا یہ صحیح ہے؟جیسے کہ میکے میں جانے کے بعد اگر بچوں کو چکن پوکس ہوجائے تو واپس نہیں آتی جب تک پانچ روز ہونے کے بعد پانی نہا نہ دیں ، کیایہ شرک ہے۔

    جواب نمبر: 52625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 742-669/D=8/1435-U چکن پوکس بھی دیگر بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے، جس طرح دیگر بیماریوں میں علاج کرایا جاتا ہے، اسی طرح اس بیماری میں بھی کرانا چاہیے، اس بیماری کے بارے میں کسی طرح کا کوئی خاص عقیدہ رکھنا قرآن وحدیث سے ثابت نہیں، آپ کے علاقے میں جو رواج ہے کہ جس کو چکن پوکس لاحق ہوجاتی ہے اس کو غسل کرانے سے پہلے کہیں نہیں لے جاتے؛ بظاہر اس میں اس غلط عقیدے کا شائبہ ہوتا ہے کہ اللہ کے حکم کے بغیر یہ بیماری از خود متعدی ہوتی ہے، یہ شرکیہ عقیدہ ہے، اس کا ترک کرنا واجب ہے؛ البتہ عقیدے کی درستگی کے ساتھ احتیاط کرنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند