• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 51719

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کا علم اتنا تھا جتنا کہ اللہ نے ان کو دیا تھا

    سوال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کا علم اتنا تھا جتنا کہ اللہ نے ان کو دیا تھا ، اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی غیب کا علم نہیں تھا، کیا ایسا پورا جملہ بولنا صحیح ہے؟آپ کو غیب کا علم صرف اتنا تھا جتنا اللہ نے آپ کو دیا تھا، یہ جملہ میں نے ایک عالم سے سناہے، اور اسکے ساتھ کا حصہ اس کے علاوہ آپ کو کوئی غیب کا علم نہیں تھا، میں خود جوڑ رہا ہوں خود سمجھنے کے لیے اور دوسروں کو سمجھانے کے لیے کیوں کہ پورا علم غیب صرف اللہ ہی کو ہے، اللہ کے علاوہ کسی کو پورا غیب کا علم نہیں ہے، اللہ نے آپ کو بھی پورا علم غیب نہیں دیا ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ آگے کا حصہ اس کے علاوہ آپ کو کوئی غیب کا علم نہیں تھا یہ بات بولنا آپ کے آداب کے خلاف ہے اور یہ بات بولنا صحیح نہیں ہے، مجھے قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ میرا یہ آگے کا حصہ پیچھے والے جملے کے ساتھ جوڑنا صحیح ہے؟ کیا ایسا پورا جملہ بولنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 51719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 636-636/M=5/1435-U شروع کے جملے کے بعد جو اضافی جملہ آپ نے ملایا ہے اس کو بول سکتے ہیں، اس میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند