عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 21629
یا علی مدد کہنا،یا ہاتھ میں انگوٹھی یا کڑی پہننا مرد کے لیے جائزہے یا نہیں؟ اگر نہیں، تو شیعہ کیوں پہنتے ہیں؟
یا علی مدد کہنا،یا ہاتھ میں انگوٹھی یا کڑی پہننا مرد کے لیے جائزہے یا نہیں؟ اگر نہیں، تو شیعہ کیوں پہنتے ہیں؟
جواب نمبر: 2162901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 639=639-5/1431
پریشانیوں میں حضرت علی کو پکارنا اور یا علی مدد کہنا اور یہ عقیدہ رکھنا کہ اس سے مشکلات اور پریشانیاں دور ہوتی ہیں، غلط اور مشابہ شرک ہے، اس سے احتراز لازم ہے، چاندی کی انگوٹھی ایک مثقال سے کم وزن کی مرد کے لیے پہننا جائز ہے، کڑی پہننا درست نہیں، یہ غیروں کا طریقہ ہے، شیعہ کا عمل حجت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
كیا یہ كہنا درست ہے كہ اچھے برے عمل كا بدلہ یہیں دنیا میں مل جائے گا؟
7388 مناظرمیں اسلام میں ولی یا اولیاء کے وجود کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں۔ (۲) نام نہاد فرقہٴ اہل حدیث (غیر مقلد) کا بانی کون ہے؟ اور یہ کب وجود میں آیا؟ (۳) بیس رکعت تراویح کا ثبوت حدیث سے ہے یا نہیں؟