عنوان: یوں کہنا کہ اس بیماری کا علم اللہ کو ہے اور فلاں ڈاکٹر کو ہے...
سوال: یہ جملے کہا تک درست ہیں : ۱ بس یہ کام اب اللہ پر ہے اور تم پر ہے۔ -۲ یا یہ کہنا کہ بس اب تو اللہ سے یا اور تم سے ہے امید باقی ہے۔ - ۳ یا یوں کہنا کہ اس بیماری کا علم اللہ کو ہے اور فلاں ڈاکٹر کو ہے۔ - ۴ یا یوں کہنا کہ اس بات کا علم بس اللہ کو ہے اور فلاں شخص کو ہے جب کہ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ جب اللہ کے علم کی بات کرلی تو اب سوال ہے پیدا نہیں ہوتا کہ ساتھ میں مخلوق کے علم کا بھی حوالہ دیا جائے؟
جواب نمبر: 4308201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 62-31/L=2/1434
ظاہری اسباب کے طور پر اگر کوئی شخص اللہ کے ساتھ کسی اور کا نام ملاتا ہے جیسا کہ سوال میں مذکور جملوں میں ہے، تو اس میں شرعاً کوئی گناہ نہیں ہے۔ البتہ اس میں ایک طرح کے شرک کا ایہام ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ ایسے جملے استعمال نہ کیے جائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند