• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 602367

    عنوان:

    حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو علم غیب تھا یا نہیں؟

    سوال:

    حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو علم غیب تھا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 514-375/H=06/1442

     حضرت سید الاولین والآخرین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وعلی آلہ واصحابہ وازواجہ وسلم کو علم غیب نہ تھا۔ مشہور و معروف کتاب شرح فقہ اکبر میں ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وذکر الحنفیة تصریحا بالتکفیر باعتقاد ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعلم الغیب لمعارضة قولہ تعالی: قل لا یلعم من فی السمٰوٰت والارض الغیب إلا اللہ ، کذا فی المسایرة شرح فقہ اکبر، ص: 185، دوسری جگہ قرآن شریف میں ہے: قل لا اقول لکم عندی خزائن اللہ ولا اعلم الغیب (سورة الانعام، آیت: 50) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند