• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37943

    عنوان: اللہ اور رسول دونوں ایک ہی ہیں، الگ الگ نہیں، کیا اس طرح کہنا صحیح ہے

    سوال: ہمارے شہر حیدرآباد میں ابھی ابھی جناب تھرل قادری صاحب آئے تھے انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول دونوں ایک ہی ہیں، الگ الگ نہیں، کیا اس طرح کہنا صحیح ہے ؟ اور ایسا کہنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟تھرل قادری صاحب کے بارے میں آپ حضرات کی کیا رہے ہے ؟ اللہ کے واسطے سہے صحیح صحیح بتائیں۔ ہمارے پاس کے لوگ ان کو بہت بڑے مجدد مانتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 37943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 107-106/N=5/1433 جناب تھرل قادری صاحب کون ہیں؟ ہم نہیں جانتے، اگر آپ ان کے عقائد اور افکار وخیالات کے متعلق ہمیں مستند، معتبر اور یقینی ذرائع سے معلومات فراہم کردیں جیسے ان کی اپنی تصنیف کردہ کتابیں یا تحریرات وغیرہ تو ان کے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے ورنہ صرف ایک شخص کے بیان کی بنیاد پر کسی کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند