• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35921

    عنوان: حضور کا لفظ كونسا صيغه ہے

    سوال: ہم لوگ امام الانبیاء صلی اللہ علیہ و سلم کے لئیاردو میں (حضور صلی اللہ علیہ و سلم) کا لفظ استعمال کرتے ہیں حالانکہ یہ مصدر ہے باب سمع سے، اسکا معنی موجود ہونا اورنصر سے معنی حاضر ہونا ہے (مصباح الغات) اورتقریباً تمام اکابر کی تصانیف میں بھی اسی کو استعمال کیا گیا ہی ہے تو کیا یہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی حاضر ناظر ہونے پر دال نہیں ہے اگر ہم یہ بطور مصدر استعمال نہیں کرتے تویہ کونسا صیغہ ہے برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 98=98-1/1433 تعظیم واحترام کے القاب کے طور پر ”حضور“ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، جس کا مفہوم حضرت اور جناب ہوتا ہے، حاضر وناظر کا معنی مراد لینا عرف واستعمال کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند