• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 152102

    عنوان: اابوطالب کے ایمان کے سلسلے میں ہمارا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ابوطالب جو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے ان کے ایمان کے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہونا چاہیے ؟ اہل تشیع کے مطابق وہ مسلمان تھے ۔ ہمارا کیا عقیدہ ہے ؟ اگر وہ مسلمان تھے تو براہ کرم اہل سنت کی معتبر کتب سے بتائیں۔ اگر ابو طالب اسلام نہیں لائے تھے تو اہل تشیع کی مستنند کتب سے حوالہ دیں۔

    جواب نمبر: 152102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 945-988/sd=10/1438

    اہل سنت والجماعت کا مسلک ہے کہ جناب ابوطالب اسلام نہیں لائے تھے ، اس لیے ہم کو یہی عقیدہ رکھنا چاہیے ۔ وَأَبُو طَالِبٍ لَمْ یَکُنْ بِہَذِہِ الْمَثَابَةِ بَلْ کَانَ یَصُدُّ النَّاسَ عَنْ أَذِیَّةِ رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِہِ بِکُلِّ مَا یَقْدِرُ عَلَیْہِ مِنْ فِعَالٍ وَمَقَالٍ، وَنَفْسٍ وَمَالٍ.وَلَکِنْ مَعَ ہَذَا لَمْ یقدِّر اللَّہُ لَہُ الْإِیمَانَ لِمَا لَہُ تَعَالَی فِی ذَلِکَ مِنَ الْحِکْمَةِ الْعَظِیمَةِ، وَالْحُجَّةِ الْقَاطِعَةِ الْبَالِغَةِ الدَّامِغَةِ التِی یَجِبُ الْإِیمَانُ بِہَا وَالتَّسْلِیمُ لَہَا، وَلَوْلَا مَا نَہَانَا اللَّہُ عَنْہُ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ لِلْمُشْرِکِینَ لَاسْتَغْفَرْنَا لِأَبِی طَالِبٍ وَتَرَحَّمْنَا علیہ۔(البدایة والنہایة:۱۵۶/۳، سیرة ابن ہشام :/۱ ۲۶، ۲۷،ابن سعد: ۱۴۱/۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند