• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145437

    عنوان: خدا حافظ بولنا؟

    سوال: خدا حافظ بولتے ہیں تو یہ صحیح ہے یا اللہ حافظ بولنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 145437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 020-038/Sd=2/1438

    خدا حافظ اور اللہ حافظ دونوں بول سکتے ہیں، خدا فارسی کا لفظ ہے اور اللہ عربی کا، دونوں سے مراد اللہ تعالی کی ذات ہوتی ہے؛ البتہ خدا حافظ یا اللہ حافظ کہنا سلام کا متبادل نہیں ہے، رخصت ہوتے وقت یا ابتدائی ملاقات کے وقت سلام کرنا ہی مسنون ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند