• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146707

    عنوان: عبد المنان کو منان کہنا؟

    سوال: میرے پاس ایک ملازم کام کرتا ہے اسکا نام عبد المنان ہے ، کچھ دن پہلے میں نے اسے غصّے میں آ کر کہا کہ منان میں تمہیں مار دوں گا اور گالی بھی دے بیٹھا، چونکہ منان اللہ کا نام ہے تو مجھے شرمندگی ہوئی، میری رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں ایمان باطل ہو جاتا ہے یا نہیں؟ میں اللہ کریم پہ مکمّل ایمان رکھتا ہو اور ایسی کسی بات کو دل سے نہیں مانتا۔چونکہ یہ ایمان کا معاملہ ہے اس لئے گزارش ہے کہ جلد جواب عطا فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 146707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 362-350/Sn=4/1438

    ملازم کو اس طرح کی دھمکی دینا بہت غلط ہے اور گالی گلوچ کرنا تو بڑا گناہ ہے، یہ مومن کی شان نہیں ہے، آپ توبہ کرکے ملازم سے معافی تلافی کرلیں؛ باقی اس کی وجہ سے آپ کا ایمان باطل نہیں ہوا، آپ بدستور ایمان پر قائم ہیں؛ کیوں کہ ”منان“ گو اسمائے حسنیٰ میں سے ہے؛ لیکن آپ کی مراد صورتِ مسئولہ میں ”ملازم“ ہے نہ کہ اللہ جل شانہ؛ اس لیے آپ پریشان نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند