• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36945

    عنوان: کیا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ زمین پر پڑتاتھا اور گنبد خضرا ء کا سایہ نہیں ہے؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال: کیا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ زمین پر پڑتاتھا اور گنبد خضرا ء کا سایہ نہیں ہے؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 36945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 520=246-3/1433 جی ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ زمین پر پڑتا تھا، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں ام الموٴمنین حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ایک واقعہ نقل کیا ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دوپہر کے وقت تشریف لانا، اور آپ کے سایہ مبارک کا ہونا صاف مذکور ہے قالت: بینما أنا یومًا بنصف النہار إذ أنا بظل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقبل (مسند أحمد: ۶/۱۳۲) نیز حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی ایک روایت ”حادی الأرواح إلی بلاد الأفراح“ میں ہے جس میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہٴ مبارک کو خود ملاحظہ فرمانا منقول ہے، یہ دونوں روایتیں مرفوع ہیں۔ اسی طرح گنبد خضرا کا بھی سایہ ہے جو مشاہدہ کرنے والوں پر مخفی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند