• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 65858

    عنوان: کیااس دنیامیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء آئے ہیں، اگر ہاں تو کیا قرآن وحدیث میں اس بارے میں کوئی ثبوت ہے؟

    سوال: کیااس دنیامیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء آئے ہیں، اگر ہاں تو کیا قرآن وحدیث میں اس بارے میں کوئی ثبوت ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 65858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 869-852/SN=9/1437

     

    کل انبیاء کتنے آئے ہیں، ان کی تعداد قرآن کریم کی کسی آیت میں مذکور نہیں؛ البتہ ملا علی قاری وغیرہ نے بعض روایات ذکر کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں آنے والے کم و بیش کل انبیاء کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں: شرح فقہ اکبر، شرح عقائد نسفی، فتاوی محمودیہ:۱/۴۱۷) وغیرہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند