• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 21600

    عنوان:

    اہل سنت والجماعت کے نزدیک امام مہدی کا کیا مقام ہوگا؟ کیا وہ نبیوں کے برابر ہوں گے بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر ہوں گے جیسا کہ ابن عربی کی عبارت سے اور ابن سیرین کی عبارت سے سمجھا گیا ہے، اگر نہیں تو ان کا مقام کیا ہوگا، کیا وہ معصوم عن الخطا ہوں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 816=641-5/1431

    اہل السنة والجماعت کے نزدیک امام مہدی کی حیثیت ایک مصلح اور مجدد کی ہوگی، چنانچہ علامہ رشید احمد گنگوہی حضرت مہدی کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں ہو آخر مجددي ہذہ الأمة وہ اس امت کے آخری مجدد ہوں گے (الکوکب الدری: ۲/۵۷)ان کو کسی نبی یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر کہنا کسی طرح بھی درست نہیں اور نہ وہ معصوم عن الخطا ہوں گے کیوکہ یہ انبیاء کا خاصہ ہے اور حضرت مہدی نبی نہیں ہوں گے، نیز حضرت مہدی کا حضور کے برابر ہونا ابن سیرین اور ابن عربی کی کونسی عبارت سے سمجھ میں آتا ہے، اس عبارت کو باحوالہٴ کتب مع صفحہ جلد اورمطبع کے درج کرکے بھیجیں اسی وقت اس عبارت کا جواب دیا جاسکے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند