عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 5294
کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا تھا؟
کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا تھا؟
جواب نمبر: 5294
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 835=713/ ب
سلف و خلف میں اس بات کا اختلاف رہا ہے کہ شب معراج میں آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو رب تعالیٰ کا دیدار ہوا تھا یا نہیں۔ ایک جماعت -جس میں حضرت ابن عباس و حضرت ابوذر رضی اللہ عنم وغیرہ اور بہت سے علماء خلف ہیں- اس بات کی قائل ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا تھا۔ پھر ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ دل کی آنکھ سے دیکھا تھا اور بعض کہتے ہیں کہ ظاہری آنکھوں سے دیکھا تھا۔ دوسری جماعت -جس میں حضرت عائشہ اور حضرت انس رضی اللہ عنہم اور بہت سے علماء ہیں - اس بات کی قائل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو نہیں دیکھا تھا اور ?مَا کَذِبَ الْفُوٴَادُ مَا رَآی? حضرت جبرئیل کے دیکھنے کا ذکر ہے، چونکہ اس مسئلے میں کوئی واضح دلیل موجود نہیں اور صحابہ کی آراء مختلف ہیں، اس لیے یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند