عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 146370
جواب نمبر: 146370
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 183-149/B=2/1438
یہ مسئلہ صحابہ کرام کے دور سے مُختلَف فیہ چلا آرہا ہے دونوں فریق کے پاس دلائل ہیں۔ اس کا تصفیہ آج تک نہ ہوسکا اس لیے ہمیں ایسے اختلافی مسئلوں میں پڑنا بے سود ہے، بس ہمارا کام اتنا ہے کہ جب ہم کسی مسلمان کے مزار پر جائیں تو پہلے انہیں سلام کریں، پھر جو کچھ توفیق ہو قرآنی آیات یا سورتیں پڑھ کر ان کو ایصال ثواب کردیں، اس چکر میں نہ پڑنا چاہئے کہ وہ ہمارے سلام کو سنتے ہیں یا نہیں اس کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند