• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 157377

    عنوان: عورتوں کا مزار پر جانا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! عورتوں کا مزار پر جانا کیسا ہے؟ اگر منع ہے تو کیوں منع ہے؟ اور اگر جاسکتی ہیں، تو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 157377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:497-437/H=4/1439

    عورتیں مزاروں پر جاکر بدعات وخرافات اور واہی تباہی امور میں مبتلا ہوتی ہیں اس لیے ان کو جانا جائز نہیں، ان کے حق میں بہتر یہ ہے کہ ثقہ علمائے کرام کی معتبر کتابیں پڑھ سن کر گھروں میں رہتے ہوئے اپنے اعمال کی درستگی اور فکرِ آخرت میں لگی رہیں گناہوں سے بچنے کا اہتمام کریں اوراپنے گھروں میں قرآن کریم درود شریف نوافل پڑھ کر نیز دیگر امور خیر کو انجام دے کر اعزہ اقرباء متعلقین کو ثواب پہنچادیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند