• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66676

    عنوان: راللہ پاک عزّاسمہ کسی کا بھی کسی بھی درجہ محتاج نہیں ہے۔

    سوال: ایک مسئلہ میں اپ کی رہنمائی چاہئے تھی، ہم اہل سنت لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ پاک جسم سے ، کھانے پینے سے ، پاک ہے ، اس کی قرآن حدیث سے کوئی دلیل تو دیں اردو ترجمہ کے ساتھ۔

    جواب نمبر: 66676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 938-946/H=10/1437 جسم و جسمانیت کھانا پینا وغیرہ امورِ دلیلِ احتیاج ہیں اور ذاتِ حق سبحانہ وتقدس تمام احتیاجات سے منزہ ہے قرآن کریم میں ہے اللہ الصمد (سورہ الاخلاص پ:۳۰) یعنی اللہ بے نیاز ہے کہ ہر چیز اپنے وجود و بقاء وغیرہ میں اللہ پاک کی محتاج ہے او راللہ پاک عزّاسمہ کسی کا بھی کسی بھی درجہ محتاج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند