• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 33333

    عنوان: کیا اولیا ء اللہ کے وسیلے سے دعا کرسکتے ہیں؟کیا ان کے مزاروں پر دعا کے لیے جاسکتے ہیں کہ اللہ ان کی دعا کے صدقے ہماری دعا قبول کرے؟

    سوال: کیا اولیا ء اللہ کے وسیلے سے دعا کرسکتے ہیں؟کیا ان کے مزاروں پر دعا کے لیے جاسکتے ہیں کہ اللہ ان کی دعا کے صدقے ہماری دعا قبول کرے؟

    جواب نمبر: 33333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1207=1022-8/1432 جی ہاں اولیاء اللہ کے وسیلہ سے یا ان کے نیک اعمال کے وسیلہ سے دعا کرسکتے ہیں۔ صرف دعا کے لیے ان کے مزاروں پر جانا دُرست نہیں، ہاں آخرت کی یاد کے لیے اور ایصالِ ثواب کے لیے جاسکتے ہیں، ان کے نیک اعمال کے وسیلے سے دعا جلد قبول ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند