• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 26619

    عنوان: له میری ساته اردوفونټ نهی تها مین دعوت اورتبلیغ کی جماعت کی ساته هو اور هماری اکابر کلمه طیبه کی مفهوم اورمقصد ایسی بتاتاهی که الله پاک فادر مطلق هی الله پاک کی ارادی اورحکم سی کویی هرچیز هوتاهی اورالله پاک کی حکم اور ارادی کی بغیرکچ نهی هوتا.هماری مسجدکی مولوی صاحب نی پوچها که کلمه کااس طرح مقصد کا کویی دلیل بتاديین اس باری می میری رهنمایی فرما الله پاک اپ کوجزا خیرددی

    سوال: السلام اعلیکم ورحمت الله میری ساته اردوفونټ نهی تها مین دعوت اورتبلیغ کی جماعت کی ساته هو اور هماری اکابر کلمه طیبه کی مفهوم اورمقصد ایسی بتاتاهی که الله پاک فادر مطلق هی الله پاک کی ارادی اورحکم سی کویی هرچیز هوتاهی اورالله پاک کی حکم اور ارادی کی بغیرکچ نهی هوتا.هماری مسجدکی مولوی صاحب نی پوچها که کلمه کااس طرح مقصد کا کویی دلیل بتاديین اس باری می میری رهنمایی فرما الله پاک اپ کوجزا خیرددین.

    جواب نمبر: 26619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1675=1266-11/1431

    لا إلٰہ إلا اللہ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے۔ اللہ نام ہے اس ذات کا جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی، تمام صفاتِ کمال قدرت، علم، اختیار، ارادہ وغیرہ اس ذات میں مکمل طور پر موجود ہیں، اور وہ ذات ہرطرح کے عیب نقص، برائی سے پاک اور منزہ ہے: ہو واجب الوجود المستجمع لجمیع صفات الکمال۔ لہٰذا دعوت وتبلیغ کے لوگ جو مفہوم بیان کرتے ہیں وہ کلمہ طیبہ کے مختصر سے الفاظ میں موجود ہے۔ امام صاحب نے غور نہیں فرمایا ورنہ انھیں سمجھ میں آجاتا، اگر اب بھی انھیں اشکال باقی رہے تو ان سے درخواست کریں کہ اپنی بات سوال کے طور پر لکھ کر دیدیں، ان شاء اللہ اور تفصیل کے ساتھ جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند