• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 152785

    عنوان: حضور كے سلسلے میں عالم الغیب كا عقیدہ ركھنا ؟

    سوال: حضرت! جو شخص حضور کے لیے یہ عقیدہ رکھے کہ وہ علم غیب جانتے ہیں، وہ زندہ ہیں، وہ حاضر ناظر ہیں، وہ مختار کل ہیں، تو کیا اس کی اصلاح اس کے لیے ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 152785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1055-1064/sd=11/1438

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ آپ عالم الغیب تھے ، آپ حاضر و ناظر ہیں، آپ مختار کل ہیں، یہ شرکیہ عقیدہ ہے ، جو شخص یہ عقیدہ رکھتا ہے ، اُس کی اصلاح ضرور کرنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند