عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 157334
جواب نمبر: 157334
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:468-426/H=4/1439
حضرت سید الرسل فخر عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نہ ہرجگہ حاضر وناظر ہیں نہ ہی عالم الغیب ہیں، اس لیے جو لوگ بات یا مسئلہ ختم ہونے پر واللہ اعلم کے ساتھ والرسول بھی ملاتے ہیں اور مطلب یہ لیتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول محمد بہتر جانتا ہے، ان لوگوں کا یہ قول اور مطلب سراسر غلط ہے، خلافِ مسلکِ اہلِ سنت والجماعت ہے، ایسا کہنے سے احتراز واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند