• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 146186

    عنوان: ہولی دیوالی کی مٹھائی ؟

    سوال: جزاکم اللہ حضرت جوابات دینے کے لیے ، (۱) کیا دیوالی کے موقع پر غیر مسلم لوگ کو مبارک بادی دینا درست ہے ؟ وہ لوگ عید کی مبارک بادی دیتے ہیں۔ (۲) کیا دیوالی کی مٹھائی وغیرہ لینا اور کھانا جائز ہے ؟ (۳) کیا پٹاخے کا کاروبار کرنا اور بیچنا جائز ہے ؟مجھے ان سوال کے جوابات با حوالہ مطلوب ہیں ۔نوازش و احسان ہوگا جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 146186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 178-157/M=2/1438

    (۱) اسلامی تہوار خوشی منانے کا پاکیزہ طریقہ ہے وہ اس لائق ہے کہ اس کی مبارکبادی دی جائے، اگر غیر مسلم لوگ عید کی مبارکباد دیتے ہیں تو دینے دیں، مسلمانوں کو غیر مسلم کے تہواروں پر مبارکباد دینے سے احتراز کرنا چاہئے۔

    (۲) اگر یقین و اطمینان ہوکہ مٹھائی وغیرہ دیوی دیوتاوٴں کے نام چڑھائی ہوئی نہیں ہوتی ہے اور حرام و ناپاک چیز کی آمیزش بھی نہیں ہوتی ہے تو استعمال ناجائز نہیں تاہم احتیاط اولیٰ ہے۔

    (۳) نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند