معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 5976
کیا انڈیا کے مسلمانوں کے لیے لائف انشورنش حلال ہے یا حرام؟ اگر حلال ہے تو کیوں؟ اور اگر حرام ہے تو کیوں؟
کیا انڈیا کے مسلمانوں کے لیے لائف انشورنش حلال ہے یا حرام؟ اگر حلال ہے تو کیوں؟ اور اگر حرام ہے تو کیوں؟
جواب نمبر: 597601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 650=622/ ل
لائف انشورنس سود اور قمار (جوا) پر مشتمل ہوتا ہے اور سود و قمار دونوں بنص قطعی حرام ہیں، اس لیے کسی مسلمان کے لیے لائف انشورنس کرانا ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کو ئی آدمی اس شرط پر پیسے لیتا ہے کہ وہ پیسے کہیں کسی کاروبار میں لگائیں گے ( جا ئز کاروبار میں ) لیکن وہ شخص جس کے پیسے ہیں وہ یہ کہتا ہے کہ اگر اتنا فائدہ نہیں ہوگا جتنا کہ تم بتا رہے ہو تو کیا ہوگا ؟تو وہ کہتاہے کہ ہم آپ کو دو سال بعد دوگناپیسے دیں گے۔ پھر وہ شخص کہتا ہے کہ اگر نہ دیا تو تمہا ر ا ایک فلیٹ جو لگ بھگ اتنی مالیت کا ہے لے لوں گا ،اور یہ معاملہ طے پاجاتاہے ۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ کیا یہ سود ہے ؟ اگر سود نہیں تو کیا جس نے پیسے لگا یا ہے اس کے یہاں کھانا پینا جا ئزہے ؟اور کیا جس نے پیسے کار وبار کے لیے لیا ہے اس کے یہا ں کھاناپینا کیساہے؟ (۲) کو ئی آدمی کاروبار کے لیے سود پر پیسے لے سکتاہے ؟جب کہ وہ اللہ کے کرم سے کا فی اچھے حالات میں ہے، نہ کھانے کی کوئی تکلیف ، نہ رہنے کی کوئی تکلیف ،بس زیادہ مال کے چکر میں وہ پیسے لیتا ہے۔ (۳) کو ئی بہت مالدار آدمی ویسے کاروبار کے لیے پیسے دیا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
میں ایک تاجر ہوں (مال برآمد کرتا ہوں) ہم EPCH دہلی کے زیرانتظام منعقد ہونے والے سالانہ دست کاری کے میلہ میں شرکت کرتے ہیں۔ ہم اسٹال کا کرایہ EPCH کو دیتے ہیں، کسی سال ہم خود اس اسٹال کو استعمال کرتے ہیں اور کسی سال کسی اور ایکسپورٹر سے پریمیم (پیشگی اضافی رقم لے کر) اسے دے دیتے ہیں (یعنی اصل کرایہ مع پریمیم) میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ پریمیم حلال ہے؟ اگر یہ پریمیم حلال نہیں تو ہم اس رقم کو کہاں خرچ کریں۔
1129 مناظروالدین کے لیے میری کمپنی میڈیکل منافع مہیا کرتی ہے۔ انشورنس کی تھوڑی قسط کمپنی دیتی ہے اور بقیہ بیمہ کی قسط ہمیں ادا کرنی ہوتی ہے۔ اس وقت کمپنی عام میڈیکل علاج کے لیے پانچ ہزار روپئے اور پینتالیس ہزار روپئے اسپتال میں بھرتی کے لیے مہیا کرتی ہے۔ کیا میں یہ منافع لے سکتا ہوں؟
1462 مناظرمیں بے روزگار ہوں۔ کیا میں ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرسکتاہوں؟ مجھے بتائیں کہ کیا میرے لیے ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرنا حلال ہے یا حرام؟
1406 مناظركیا انٹریسٹ کا پیسہ رشوت میں روڈ ٹریفک آفیسر کو دیا جاسکتاہے؟
5108 مناظر