• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 57045

    عنوان: کیا ہم بینک سے سود لے سکتے ہیں؟ اور اسے گھر میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم بینک سے سود لے سکتے ہیں؟ اور اسے گھر میں استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 57045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 186-186/L=3/1436-U

    سود لینا دینا حرام ہے؛ البتہ اگر آپ نے رقم بینک میں جمع کررکھی ہو اوراس پر بینک سود دے رہا ہو تو اس کو بینک میں نہ چھوڑیں، لے کر بلانیت ثواب فقراء ومساکین پر صدقہ کردیں، اپنے کسی کام میں سود کا استعمال جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند