• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 162064

    عنوان: پچھلے سال انکم ٹیکس كے بقدر رقم اس سال کے انٹریسٹ سے لینا

    سوال: میں ایک گورنمنٹ ٹیچر ہوں، سن 2016 میں اپنی ملازمت شروع کری پچھلے سال میرا 70ہزار روپے انکم ٹیکس میں کٹا اور اس سال میں 72 ہزار روپے انکم ٹیکس میں کٹے ، اس سال میرے سیونگ اکاؤنٹ میں جوان ٹرسٹ آیا ہے کیا میں اس سے پچھلے سال کا بھی ٹیکس لے سکتا ہوں یا صرف اسی سال کا؟ میرا اکاؤنٹ گورنمنٹ بینک میں ہے ۔

    جواب نمبر: 162064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1192-977/sd=10/1439

    پچھلے سال انکم ٹیکس میں جتنی رقم کٹی ہے ، اِس سال اُسی کے بقدر رقم انٹرسٹ کی رقم میں سے آپ اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند