• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 39263

    عنوان: سود كی رقم بھائی كو دینا

    سوال: میرے پاس بینک کا سود ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ سود میں اپنے بھائی کی لڑکی کی شادی کے لئے دے سکتا ہوں ؟ میرے بھائی کی استطاعت نہیں ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی اچھی طرح سے کر سکے، مہربانی کرکے اس سوال کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 39263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 950-950/M=6/1433 معلوم نہیں، اچھی طرح شادی کرنے سے کیا مراد ہے؟ آج کل تو شادی بیاہ میں بے پناہ فضول خرچی کی جاتی ہے اور غیرشرعی رسومات اور ناجائز امور میں روپئے لٹائے جاتے ہیں، اس سے بچنا لازم ہے۔ صورت مسئولہ میں آپ کا بھائی اگر واقعی غریب ہے یا اس کی لڑکی واقعی حاجت مند ہے تو آپ سودی رقم اپنے غریب بھائی کو دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند