• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 21767

    عنوان:

    مجبوری کی حالت میں کیا بینک سے لون لے کر مکان بنانے کی اجازت ہوسکتی ہے؟ اگر ہو سکتی ہے تو کس حد تک مجبورہونا چاہیے؟ برائے کرم جواب دیں۔

    سوال:

    مجبوری کی حالت میں کیا بینک سے لون لے کر مکان بنانے کی اجازت ہوسکتی ہے؟ اگر ہو سکتی ہے تو کس حد تک مجبورہونا چاہیے؟ برائے کرم جواب دیں۔

    جواب نمبر: 21767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 638=638-5/1431

    سخت مجبوری میں سودی لون لینے کی گنجائش ہے، لیکن مجبوری اس درجہ ہونی چاہیے کہ اس کے بغیر آدمی مشقت وپریشانی میں پڑجائے اورعزت وآبرو کو خطرہ لاحق ہوجائے، ویجوز للمحتاج الاستقراض بالربح (الأشباہ)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند