• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 21455

    عنوان:

    میں گذشتہ پانچ برسوں سے اپنی فیملی کے ساتھ کرائے کے دوکمرے پر مشتمل ایک فلیٹ میں رہا ہوں۔ فیملی میں ٹوٹل پانچ افراد ہیں، ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں (عمر11,9,7ہے) میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں ہوم لون لے سکتاہوں؟ چونکہ میں نقد پیسے اداکرسکتا ہوں، کیا ہوم لون ایک ایک کرکے اداکرنے پر حلال ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):570=570-4/1431

    ہوم لون لینے کی صورت میں سود بھرنا پڑے گا جو بغیر سخت مجبوری کے جائز نہیں، جب آپ نقد پیسے ادا کرسکتے ہیں تو اپنی رقم سے گھر خرید لیں اور ہوم لون لینے سے احتراز کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند