• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 14720

    عنوان:

    میں گزشتہ بائیس سال سے امریکہ میں رہتا ہوں۔ میرے گردے کام نہیں کررہے ہیں اس لیے میں کوئی نوکری نہیں کرتاہوں۔ اب میں آٹو (کار) انشورنس فروخت کرنا چاہتاہوں، لیکن کسی نے مجھ سے کہا کہ انشورنس کا فروخت کرنا حرام ہے۔ کیا آٹو انشورنس حرام ہے؟ کیا لائف انشورنس کا فروخت کرنا حرام ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1209=1209/م

    انشورنس فروخت کرنے کا کام حرام وناجائز ہے، لائف انشورنس بھی شریعت میں حرام وناجائز ہے اور اس کو فروخت کرنا بھی ناجائز ہے، آپ کوئی جائز اور حلال کام تلاش کریں، چاہے آمدنی کچھ کم ہو۔ اسی میں ان شاء اللہ خیر وبرکت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند