• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 161411

    عنوان: سود کی رقم انکم ٹیکس میں دینا

    سوال: بینک سے ملی سود کی رقم کا استعمال انکم ٹیکس ادا کرنے میں کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 897-776/D=8/1439

    جی ہاں اگر بینک سرکاری ہیں تو ان سے حاصل شدہ سود کی رقم انکم ٹیکس میں دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند