• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 52703

    عنوان: میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں اور وہ کمپنی لائف انشورنس دے رہی ہے اوروہ کسی دوسرے کمپنی کے ذریعہ دے رہی ہے اور ہم سے کوئی کٹوتی نہیں کرتی ، لیکن وہ کسی کے مرنے اور معذور ہونے پر دے رہی ہے ۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔

    سوال: میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں اور وہ کمپنی لائف انشورنس دے رہی ہے اوروہ کسی دوسرے کمپنی کے ذریعہ دے رہی ہے اور ہم سے کوئی کٹوتی نہیں کرتی ، لیکن وہ کسی کے مرنے اور معذور ہونے پر دے رہی ہے ۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنما ئی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 52703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1128-906/B=7/1435-U صورتِ مذکورہ میں چونکہ آپ کی کمپنی آپ کو لائف انشورنس نہیں دے رہی ہے، بلکہ دوسری کمپنی کے ذریعہ دے رہی ہے جس کے ساتھ آپ کا کوئی انشورنس کا معاملہ نہیں ہے نہ اس سے کوئی تعلق ہے لہٰذا وہ دوسری کمپنی کسی کے مرنے اور معذور ہونے پر کچھ رقم دے رہی ہے تو وہ سود نہ ہوگی، آپ اسے لے سکتے ہیں اور اسے اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند