• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 11485

    عنوان:

     میں بے روزگار ہوں، کیا میں ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرسکتا ہوں؟ مجھے بتائیں کہ میرے لیے ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرنا حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

     میں بے روزگار ہوں، کیا میں ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرسکتا ہوں؟ مجھے بتائیں کہ میرے لیے ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرنا حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 11485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 499=599/د

     

    ہیلتھ انشورنس بھی سود وقمار (جوے) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔ اس کے لین دین، لکھا پڑھی میں کسی قسم کا تعاون کرنا ناجائز ہے: لعن رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموٴکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء رواہ مسلم (مشکاة:۲۴۴) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے سود کھانے والے کھلانے والے پر اور اس کا حساب کتاب لکھنے والے اور گواہ بننے والوں پر۔ لہٰذا آپ ایسی ملازمت سے بچتے ہوئے کسی جائز ذریعہ معاش کی تلاش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند