• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 20122

    عنوان:

    میں اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے پیسہ کے ساتھ کاروبار کررہا تھا اوراب صورت حال یہ ہے کہ مجھ کو بہت زیادہ نقصان ہوگیا ہے اوررشتہ دار لوگ پیسہ مانگ رہے ہیں اور بہت ہی کم وقت میں۔ کیا میں ان کو ادائیگی کرنے کے لیے کوآپریٹو بینک سے لون لے سکتا ہوں کیوں کہ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے؟ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 449=356-3/1431

    سودی قرض لینا دینا حرام ہے، سخت وعیدیں اس پر قرآنِ کریم وحدیث شریف میں وارد ہوئی ہیں، اگر آپ کو احتیاجِ شدید درپیش ہے اور علاوہ لون لینے کے کوئی مخلص نہیں تو بقدر ضرورت لے لیں اورجلد سے جلد ادا کرکے سبکدوش ہوجائیں تو گنجائش ہے، توبہ استغفار کا اہتمام بھی کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند