• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 59177

    عنوان: یہاں پاکستان میں چند موبائل کمپنیاں اپنے گاہک کو اپنے اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے پر فری ایئر ٹائم(ٹاک ٹائم ) مثلاً ۶۰ منٹ روزانہ فری دیتی ہیں، اور آپ کی رقم محفوظ رہتی ہے ، کیا اس طرح کا نفع حاصل کرنا سود کے زمرے میں آتاہے یا نہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: یہاں پاکستان میں چند موبائل کمپنیاں اپنے گاہک کو اپنے اکاؤنٹ میں مخصوص رقم رکھنے پر فری ایئر ٹائم(ٹاک ٹائم ) مثلاً ۶۰ منٹ روزانہ فری دیتی ہیں، اور آپ کی رقم محفوظ رہتی ہے ، کیا اس طرح کا نفع حاصل کرنا سود کے زمرے میں آتاہے یا نہیں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 737-618/D=7/1436-U کمپنی کے اکاوٴنٹ میں مخصوص رقم رکھنے پر کمپنی کا مختلف قسم کی مفت سہولیات دینا سود میں داخل ہے کیونکہ یہ قرض سے نفع حاصل کرنا ہوا قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: کل قرض جر نفعا فہو ربا (أخرجہ المناوي في فتح القدیر والإمام أحمد فی مسندہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند