• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 165183

    عنوان: ایسے سوفٹ ویئر بنانا جس سے لوگوں كو ہوم لون كا معاملہ حل كرنے میں مدد ملتی ہے

    سوال: میں ایک کمپنی میں سوفٹ وئیر بنانے کا کام کرتاہوں جس سے امریکہ کے لوگوں لو گوں کو ان کے مورگیج(ہوم لون) کا معاملہ حل کرنے میں مدد ملتی ہے نیز اس میں لوگوں کو لون لینے کا بہتر آپشن کا مشورہ بھی دیا جاتاہے، نیز لوگ اس سوفٹ وئیر کا استعمال لون کے بوجھ سے نکلنے میں بھی کرسکتے ہیں، کمپنی بذات خود سودی لین دین میں ملوث نہیں ہے ، بلکہ لوگوں کو سودی لون لینے اور بینک سے متعلق دیگر تفصیلات جاننے کے لیے کے لیے مفید مشورے دینے میں مدد کرتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں غلط راستے پر ہوں؟ کیا سودی لین دین میں میرا کوئی رول ہے جو کہ حرام ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 73-83/D=2/1440

    سودی لین دین میں آپ کا کوئی رول نہ بھی ہو لیکن جو سافٹ ویئر بنایا گیا ہے اس کے مقاصد میں سے (الف) لون لینے کا بہتر آپشن کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے (ب) کمپنی سودی لون لینے اور بینک سے متعلق دیگر تفصیلات جاننے میں مفید مشورہ کے ذریعہ مدد کرتی ہے۔ شامل ہے جو سودی لین دین میں تعاون کے درجہ میں ہے اور کراہت سے خالی نہیں کیونکہ حدیث ربوٰ جس میں چند لوگوں پر لعنت بھیجی گئی ہے ان میں دستاویز لکھنے والے، اور گواہ بننے والے بھی شامل ہیں جب کہ ان دونوں کا بھی سودی لین دین میں کوئی رول نہیں گواہ بننا یا پیپر تیار کرنا لین دین سے باہر کی چیز ہے لیکن ان پر حدیث میں لعنت بھیجی گئی ہے۔ لہٰذا گناہ سمجھتے ہوئے توبہ استغفار کرتے رہنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند