• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 42220

    عنوان: سود سے بنایا گیا مکان

    سوال: زید نے ساری زندگی بینک کی ملازمت کی اور اب وہ مر چکا ہے.اس کی اولاد نے سوچا کہ ہم اپنے مکان کو کیسے پاک کریں .کسی نے انکو کو بتایا کہ تم اس مکان کی قیمت بغیر نیت صواب کسی غریب کو دے دو.اب سوال یہ ہے کہ جب زید نے یہ مکان بنایا تھا اس وقت اس مکان کی قیمت ۶ لاکھ تھی جس میں سے ۶۰ فیصد پیسے زید نے بینک سے قرض لئے تھے اور ۴۰ فیصد زید نے اپنی کمائی میں سے جمع کئیتھے اور اب اس مکان کی قیمت ۸۰ لاکھ ہے (مثال کے طور پر) . تو سوال یہ ہے اس مکان کو پاک کرنے کے لئے ۶ لاکھ صدقہ کیا جاء یعنی قیمت خرید، یا ۸۰ لاکھ یعنی موجودہ قیمت۔

    جواب نمبر: 42220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1623-1079/L=1/1434 مذکورہ بالا صورت میں ۶/ لاکھ کا چالیس فیصد جو زید نے اپنی کمائی سے جمع کیے تھے صدقہ کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند