• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 605016

    عنوان:

    گھر میں فضائلِ اعمال کی تعلیم كے بعد عورتوں كا باہم مصافحہ كرنا؟

    سوال:

    ہمارے گھر میں روزآنہ فضائلِ اعمال کی تعلیم ہوتی ہے مستورات کی۔ اور تعلیم کے بعد وہ دعا کرتیں ہیں پھر ساری مستورات ایک دوسرے سے مصافحہ کرتی ہے تو کیا روزآنہ مصافحہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ براہِ کرم جواب دیں بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 605016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 870-756/M=11/1442

     تعلیم و دعا کے بعد اگر روزانہ مستورات آپس میں ایک دوسرے سے مصافحہ کو لازم و رسم سمجھ کر کرتی ہیں تویہ درست نہیں، اس طرح التزام سے بچنا چاہئے۔ حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں: ”نماز خواہ فجر کی ہو یا ظہر کی اس کے بعد یا درس قرآن کے بعد ثواب سمجھ کر مصافحہ کرنا بدعت ہے، اور اگر اس پر اس طرح پابندی کی جائے کہ جو مصافحہ نہ کرے اسے برا سمجھا جائے تو بھی بدعت ہے لیکن اگر اسے ثواب سمجھے بغیر اور جو مصافحہ نہ کرے اسے برا سمجھے بغیر مصافحہ کرلیا جائے تو مضایقہ نہیں“۔ (فتاوی عثمانی، جلد اول: 128)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند