عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 155958
جواب نمبر: 155958
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 198-167/M=2/1439
رسم سے ہٹ کر اگردولہا خود یا کوئی مرد دولہا کو محض بدن کی صفائی کے لیے ہلدی لگادے تو اس میں حرج نہیں لیکن آج کل شادی کے موقع پر یہ عمل (ہلدی یا مہندی وغیرہ لگانا جس کو اپٹن کہتے ہیں) رسم بن چکا ہے، مردوں اور عورتوں کا ہجوم ہوتا ہے، غیر محرم عورتوں کے ذریعہ بڑی بے حیائی اور بے شرمی کے ساتھ یہ عمل کرایا جاتا ہے اس لیے یہ ناجائز اور واجب الترک ہے، سہرا باندھنا بھی درست نہیں، غیر شرعی رسومات میں کسی کی اطاعت جائز نہیں، گھر والوں کو حکمت ، نرمی اور حسن تدبیر سے سمجھنا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو اپنے قصد و اختیار سے خود کو رسومات سے الگ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند