• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 600063

    عنوان: بچے كی پیدائش پر لڈو بانٹنا؟

    سوال:

    کیا پیدا ہوئے بچے کی خوشی میں نام لے کے لڈو بانٹنا جائز ہے ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 600063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:80-80/L=2/1442

     صورت مسئولہ میں بچے کی پیدائش کے وقت تحدیث نعمت کے طور پر اپنی خوشی سے بغیر کسی دباو اور رسم ورواج کی پابندی کے لڈو وغیرہ تقسیم کرنے کی شرعا گنجائش ہے ۔

    لأنہ شرع فی السرور لا فی الشرور (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 240) (مستفاد من کفایت المفتی :۹/۹۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند