• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 601310

    عنوان:

    بیوی كے جنازے سے قبل شوہر كو نیا كپڑا پہنانا؟

    سوال:

    سوال کیا شوہر۔یا بیوی کے مرنے کے بعد رشتہ دار نیا کپڑا لاکر میت کے شوہر کو پہنا سکتے ہیں نماز جنازہ سے پہلے؟ براہ کرم، جواب ضرور دیں۔

    جواب نمبر: 601310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:327-329/L=5/1442

     صورت مسؤلہ میں بیوی کے انتقال پر بیوی کے اہل خانہ(رشتے داروں) کا نماز جنازہ سے قبل شوہر کو نئے کپڑے لاکر پہنانایا شوہر کے اہل خانہ کا بیوی کو نئے کپڑے پہنانا بوجوہِ چند درست نہیں :

    ۱۔ غالبا یہ عمل بطور رسم کے انجام دیا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں۔

    ۲۔ یہ عمل خلاف عقل بھی ہے ؛کیونکہ شوہر اور میت کے تمام متعلقین کے لئے یہ غم کا ماحول ہوتا ہے ایسے موقع پر شوہر کا نیا کپڑا پہننا/یا دوسروں کا اس کے لئے پہنانا معاشرے میں انتہائی برا سمجھاتا ہے ۔

    ۳۔ بیوی کو نیا اور بھڑکدارکپڑا پہنانے کی صورت میں ،بیوی پر جو سوگ کا حکم ہے اس کی مخالفت لازم آتی ہے ؛کیونکہ غیرحاملہ ہونے کی صورت میں اس پر چار مہینہ دس دن سوگ کرنا(ترک زینت کرنا) شرعا واجب ہے اور بصورتِ حمل وضع حمل تک اس پر سوگ کرنا ضروری ہے ۔

    قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم:من أحدث فی امرنا ہذا مالیس منہ،فہو رد(صحیح البخاری:۱/ ۱۷۳/ ط قدیمی) عن ام عطیة قالت:نہینا ان نحد اکثر من ثلاث الا لزوج(المصدر السابق:رقم ۲۷۹۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند