عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 1654
میرا بھائی حضرت مولوی اشرف علی تھأنوی صاحب کے نام پر ہرماہ غریبوں میں کھاناتقسیم کرتا ہے، اور سلسلہ امدادیہ چشتیہ اشرفیہ میں داخل ہے۔ ہمارے محلہ میں ایک بریلوی عالم اس کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔ اس بارے میں مفصل جواب سے نوازیئے۔
جواب نمبر: 1654
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 562/ن = 551/ن)
دن اور مہینہ کی تعیین کے ساتھ صرف حضرت تھانوی کے نام پر غریبوں کو کھانا تقسیم کرنے کا التزام درست نہیں ہے۔ ومنھا (أي من البدعات) التزام الکیفیات والھیئات المعینة ۔۔۔۔ومنھا التزام العبادات المعینة في أوقات معینة لم یوجد لھا ذلک التعیین في الشریعة (الاعتصام: ج۱ ص۳۹، ط بیروت) لہٰذا اس شخص کو یہ التزام ترک کردینا چاہیے۔ اگر حضرت تھانوی یا کسی اور کو ایصال ثواب مقصود ہو تو بغیر کسی التزام و اہتمام کے جب موقع ہو قرآن شریف پڑھ کر یا صدقہ و خیرات کرکے ان کی روح کو بخش دیاجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند