• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 601445

    عنوان: میت کی وفات کے تین دنوں بعد مرثیہ لکھنا،پڑھنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ھذا کہ بارے میں میت کی وفات کے تین دنوں بعد مرثیہ لکھنا،پڑھنا،مرثیہ کی ویڈیو بنا کر نشر کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 601445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:350-269/L=4/1442

     کسی کی وفات پر مرثیہ لکھنا یا پڑھنافی نفسہ جائز ہے ؛البتہ اس میں بے جا مبالغہ سے کام لینا ،یا پڑھنے والے کا ویڈیو بناکر نشر کرنا جائز نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند