• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 35967

    عنوان: ہر نماز كے بعد نعت خوانی

    سوال: پوچھنا یہ ہے کہ میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں یہاں کمپنی میں ہی مسجد بنی ہوئی ہے ور یہاں پر ظہر ،عصرا ور مغرب کی نماز جماعت سے ہوتی ہے ور ہر نماز کے بعد اور نعت خوانی ہوتی ہیا ور ہر فرض نماز کے بعد اور ایک دفعہ سورہ فاتحہ ا ور تین دفعہ سورہ اخلاص بھی پڑھی جاتی ہے۔ مولانا صاحب پوچھنا یہ ہے کے یہ عمل کرنا درست ہے ؟ بر ئے کرم، تفصیلی جواب دیں۔ شکریہ !

    جواب نمبر: 35967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 78=78-1/1433 ہرنماز کے بعد نعت خوانی اور ایک مرتبہ سورہٴ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہٴ اخلاص پڑھنے کا مروجہ اجتماعی طریقہ ثابت نہیں، اس کو ترک کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند