عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 169723
جواب نمبر: 169723
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:732-612/sn=8/1440
ا ن مواقع پر اجتماعی قرآن خوانی کی رسم قابل ترک ہے اور قرآن خوانی پر روپیہ پیسہ کا لین دین کرنا یا کھانا وغیرہ کھانا کھلانا اور بھی برا ہے ؛ہاں اگر اہل خانہ یا دکان ومکان کے مالک اپنے اپنے طور پرحصول برکت وغیرہ کے لئے تلاوت کر لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ؛ بلکہ اچھا ہے۔
...وفی البزازیة: ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلی القبر فی المواسم، واتخاذ الدعوة لقراء ة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراء ة سورة الأنعام أو الإخلاص. (الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 3: 148،ط:زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند