• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 31131

    عنوان: میں شادی کارڈ چھپوانا چاہتاہوں، کیا کارڈ میں، اللہ ، حضور ﷺ کانام مبارک، قرآن کے الفاظ جیسے ” بسم اللہ ، الحمد للہ وغیرہ لکھ سکتے ہیں

    سوال: میں شادی کارڈ چھپوانا چاہتاہوں، کیا کارڈ میں، اللہ ، حضور ﷺ کانام مبارک، قرآن کے الفاظ جیسے ” بسم اللہ ، الحمد للہ وغیرہ لکھ سکتے ہیں؟ چونکہ کارڈ عموما پھینک دئیے جاتے ہیں جو غلط ہے، اگر یہ الفاظ نہ لکھیں تو پھر اس کا متبادل کیا ہوگا؟ کیا ہم صرف دل میں نیت کرلیں؟ مثال کے طورپر اگر میں شادی کا تاریخ کا ذکروں تو اس پر مجھے ان شاء اللہ لکھنا ہے، اگر یہ ان شاء اللہ بھی استعمال نہیں کرسکتاہوں تو پھر دوسرا طریقہ کیا ہوگا؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 31131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 516=449-4/1432 اللہ ورسول، بسم اللہ، الحمد للہ اور ان شاء اللہ کے بغیر ہی شادی کارڈ چھپوائیں تو بہتر ہے، ان شاء اللہ کی جگہ ”اللہ نے چاہا“ استعمال کرسکتے ہیں۔ بسم اللہ کی جگہ ۷۸۶ لکھ سکتے ہیں، آپ نے بہت اچھی بات پوچھی ہے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو ایسی سوچ عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند