عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 611123
جواب نمبر: 611123
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 996-834/B=09/1443
شب براءت كے موقعہ پر ’حلوہ‘ یا ’حلیم‘ كا بنانا قرآن و حدیث سے ثابت نہیں، یہ محض ایك رسم ہے۔ بتایا جاتا ہے كہ شیعوں سے یہ رسم چلی ہے، ان كے یہاں 15 شعبان امام غائب كی پیدائش كا دن ہے اس لیے اس خوشی میں حلوہ یا حلیم بناتے ہیں، پٹاخے چھوڑتے ہیں، جھنڈیاں لگاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ ہمارے اسلام میں اس كا كوئی ثبوت نہیں، اسے ترك كرنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند