عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 147464
جواب نمبر: 147464
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 389-363/M=4/1438
یوم ولادت (جنم دن) منانا کسی کا بھی جائز نہیں، اگر آپ، پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مناتے ہیں یعنی ۱۲/ ربیع الاول کو جشن، تہوار یا عید کے طور پر خوشیاں مناتے ہیں تو یہ غلط ہے، نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا اور نہ صحابہ نے یہ دن منایا نہ سلف صالحین سے اس کا ثبوت ہے، اپنا جنم دن منانا بھی صحیح نہیں، یہ غیرقوموں کی ایجاد کردہ رسم ہے، اسلام کی تعلیم نہیں۔ من أحدث في امرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ (صحیح بخاری) اور حدیث: ․․․․ إیاکم ومحدثات الأمور فإن کل محدثة بدعة وکل بدعة ضلالة (مسند أحمد)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند