عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 41185
جواب نمبر: 41185
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 834-844/N=10/1433 افطار کرانا دینی عمل ہے، اس کے لیے مختلف لوگوں -جن میں بعض مرتبہ بعض لوگ غیرم مستطیع بھی ہوتے ہیں- سے چندہ کرنا، اور دعوت افطار میں غیر روزہ دار لوگوں بالخصوص غیرمسلموں اور ان لوگوں کو بھی مدعو کرنا جو استطاعت اور قدرت کے باوجود روزہ نہیں رکھتے ہیں، حالانکہ افطار کا وقت قبولیت دعا کا وقت ہوتا ہے، نہایت نامناسب امور ہیں، اس لیے آپ کے یہاں کی مروجہ دعوت افطار قابل ترک واحتراز ہے، چندہ کرنا اس کے لیے جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند